سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمود شاہ نے سنجواں فوجی کیمپ جموں میں جاں بحق ہونے والے جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لشکر طیبہ نے سنجواں حملے کی ذمہ داری قطعی قبول نہیں کی۔ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم نے صرف جیش محمد کے جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’کچھ ویب گاہ اور ادارے اس طرح کی غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ،اس کو ٹھیک کیا جائے‘‘۔کرن نگر سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ترجمان نے کہا’’ہمارے جنگجوئوں نے ہی کرن نگر کارروائی انجام دی ‘‘۔انہوں نے گذارش کی ہے کہ لشکر کے’ آفیشل لوگو‘ اُن کی خبروں کے ساتھ شائع کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہا’’بھارتی فورسز دنیا کی غیر پیشہ وارانہ فورسز ہیں، جو طاقت کے بل بوتے پر فقط نہتے اور معصوم انسانوں کا قتل عام کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ حقیقت ہے جسے بھارت اپنے لوگوں کو بتانا نہیں چاہتا ہے۔