Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ذمہ داریاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 17, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اپنے خوبصورت گاؤں سے جب شہر آیا تو اس کی عمر اٹھارہ برس تھی۔ اس کے گاؤں میں پنڈت اور مسلم صدیوں سے ایک ساتھ مل جل کر رہتے آ رہے تھے۔ وہ ایک غریب گھرانے کا چشم و چراغ تھا۔ خدا نےاس کو شکل و صورت کے علاوہ قابلیت اور ذہانت سے بھی نوازا تھا۔ اس نے انٹرنس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔ پورے گاؤں میں یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ رمیز چاچا کا بیٹا شاداب ڈاکٹر بن رہا ہے۔ گاؤں کے سارے لوگ ، مسلم و پنڈت یکجا، رمیز چاچا کے گھر مبارکباد دینے کے لیے آئے۔
رمیز چاچا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا مگر اندر ہی اندر انہیں اس بات کی فکر ہو کھائے جارہی تھی کہ اب شاداب کی پڑھائی اور رہنے کے خرچے کا انتظام کیسے ہوگا۔ بیٹے کی خاطر انہوں نے یہ بات دل میں ہی چھپا لی اور کچھ پیسوں کا انتظام کر کے شہر پہنچ گئے۔کالج میں بیٹے کا داخلہ کرنے کے بعد رمیز چاچا اس کے رہنے کا انتظام کالج کے نزدیک ہی ایک پنڈت کے گھرانے میں کرکے خود گاؤں کے لیے روانہ ہو گئے۔یہاں شاداب کی ملاقات رانی سے ہوئی۔
آج شاداب نے شہر کے ریلوے اسٹیشن سے اپنی ٹکٹ لی اور ٹرین میں بیٹھ گیا۔ جیسے ہی وہ سیٹ پہ بیٹھا تو پیچھے سے کسی عورت نے آواز دی۔۔"شاداب! ڈاکٹر شاداب!"۔
شاداب نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو بڑی مشکل سے اسے یاد آیا کہ یہ رانی ہے۔
"رانی تم!" ڈاکٹر شاداب نے جواب دیا اور اس کے ساتھ ہی شاداب ماضی کے دریچوں کو کھولنے لگا۔
اسے یاد آیا کہ جب اس نے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا تھا تو اس کے ابو نے اسے رانی کے گھر میںپیینگ گیسٹ کی حیثیت سے رکھا تھا۔ اسے یاد آیا کہ جب وہ رانی کے گھر میں رہتا تھا تو کسطرح رانی اس کا خیال رکھتی تھی۔ اُسے کپڑے استری کرکے تیار ملتے تھے۔ امتحان کے دنوں صبح سویرے جگاتی تھی اور شام کے دس بجے اس کے کمرے میں ادرک والی چائے کا کپ پہنچاتی تھی۔
رانی ہمیشہ کہا کرتی تھی:شاداب جب آپ ڈاکٹر بن جاو گے تو مجھے مت بھولنا۔اور وہ ہمیشہ یہی جواب دیا کرتا تھا، ’’ایسا کبھی نہیں ہوگا‘‘۔
ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی ڈگری حاصل کر کے جب وہ اپنے گھر واپس  چلا گیا تو اس کا باپ بہت کمزور اور لاغر ہو چکا تھا۔ بہنیں جوان ہو چکی تھیں۔ اس لیے بہت ساری ذمہ داریاں اس کا انتظار کر رہی تھیں۔ ایم ڈی ہونے کے باوجود اسے یہاں نوکری نہ ملی اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی خاطر بیرون ملک چلا گیا۔ 
ایک ایک ذمہ داری کو نبھاتے نبھاتے وہ رانی کو تو کیا اپنے آپ کو بھی بھول گیا۔ نہ اسے دن کا پتہ رہا نہ رات کی خبر۔ وقت کا چرخہ چلتا رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے دس سال گزر گئے۔ 
آج وہ اتنے برس بعد گھر جا رہا تھا تو اسے ٹرین میں رانی مل گئی۔
ڈاکٹر شاداب!
ڈاکٹر شاداب!
رانی نے اس کے کندھے کو ہلایا  تو وہ خیالوں کی دنیا سے واپس آیا۔ اسے یقین ہی نہیں آیا کہ رانی اس کے سامنے ہے۔ اتفاق سے آج رکھشا بندھن کادن تھا۔ رکھشا بندھن کا خیال ذہن میں آتے ہی اس نے اپنی کلائی ندامت سے رانی کی طرف بڑائی تو رانی نے فورا اپنا پرس کھول کر اس میں سے پوری دس راکھیاں نکال کے شاداب  کی کلائی پر ایک ایک کر کے باندھ دی۔ اور اس کے ساتھ ہی ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
رابطہ؛پہلگام ۔ اننت ناگ،9419038028, 8713892806
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?