اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گٹریس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں خان الشیخون میں کیمیائی حملے میں دسیوں شہریوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکا کی طرف سے شام میں فوجی کارروائی کے امکان پر کسی قسم کا تشویش کا اظہار کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ صرف اس بات پرہیکہ خان الشیخون میں کیمیائی حملے کے ذمہ داروں کو جلد ازجلد کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادلب میں کیمیائی حملہ اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس حملے کے قصور واروں کو ایسی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا جرم سزد نہ ہو۔