Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
اداریہ

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زر خیز ہے ساقی!

Mir Ajaz
Last updated: May 16, 2023 12:25 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

گزشتہ کچھ عرصہ سے جموں وکشمیر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اور ہمارے بچے وبچیاں جس طرح زندگی کے مختلف شعبوں میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،وہ یقینی طور پر قابل فخر ہے ۔کھیل کود سے لیکر کم وبیش سبھی شعبوں میں اب جموں وکشمیر کی نئی نسل آگے بڑھ رہی ہے اور اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے ۔ایک زمانہ تھا جب جموںوکشمیر کو ملک اور دنیا میں ایک مخصوص زاویہ سے دیکھااور جاناتھا تاہم اب حالات بدل رہے ہیں اور اب جموںوکشمیر ایک نئی امیج کے ساتھ دیش و دنیا میں متعارف ہو رہا ہے ۔کھیل کود کے شعبہ میں تقریباً سبھی کھیلوں میںجموںوکشمیر کے لڑکے ،لڑکیاں یوٹی اور ملک کے نام روشن کررہے ہیں جبکہ ملکی سطح پر کئی کھیلوں پر مکمل طور جموں وکشمیر کی اجارہ داری قائم ہوچکی ہے ۔سرمائی کھیل مقابلوں میں مسلسل چار سال میڈل ٹیلی میں جموںوکشمیر پہلے پائیدان پر رہ رہا ہے اور سرمائی کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں جموںوکشمیر کے کھلاڑی نہ صرف ملک کی نمائندگی کررہے ہیں بلکہ تمغے بھی حاصل کررہے ہیں ۔اسی طرح آبی کھیلوں اور پہلوانی سے لیکر ویشو تک جموںوکشمیر کے بچے اور بچیاں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں جو یقینی طور پر جموںوکشمیر کیلئے فخر کا مقام ہے اور اس پر ہم جتنا جشن منائیں کم ہیں۔اسی طرح فنون لطیفہ میں بھی جموںوکشمیر ،خاص کر کشمیر پھر خبروں میں آچکا ہے اور ایک کے بعد ایک نوجوان فنکار سامنے آرہا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام کما رہا ہے ۔اب تو ایسے فنون میں بھی ہمارے نوجوان دلچسپی لینا لگے ہیں جو یہاں تقریباً ختم ہوچکے تھے یا ختم ہونے کی دہلیز پر تھے لیکن اب وہ حالت نہیں رہی ہے بلکہ ان نوجوانوںکی کاوشوں سے وہ فنون دوبارہ زندہ ہورہے ہیں اور لوگوںکی توجہ حاصل کررہے ہیں۔ایسی ہی کاوشوںکے نتیجہ میں کشمیر آرٹ میں ایک نئی زندگی مل رہی ہے اور کشمیر آرٹ نہ صرف پھر سے زندہ ہورہا ہے بلکہ ماضی کی شان رفتہ بحال کرنے کی جانب گامزن ہے ۔اطمینان بخش امر یہ ہے کہ اس عمل میں بھی صنف کا کوئی امتیاز نہیں ہے اور جہاں ہمارے لڑکے اس کام میں مشغول ہیں وہیں ہماری لڑکیاں بھی کشمیر کے روایتی آرٹ کی بحالی میں پیش پیش ہیں اور کئی معاملات میں وہ لڑکوںسے سبقت بھی لے چکی ہیں۔اسی طرح سائنس کے شعبہ میں اختراعیت اور ایجادات کے معاملہ میں بھی ہماری نوجوان نسل ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے اور اختراعیت و جدت کے شعبہ میں مسلسل ایسے نادر نمونے سامنے آرہے ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے کیونکہ یہ نمونے اُسی کشمیر کی نوجوان نسل کی اختراع ہیں جن کے بارے میںیہ بیانیہ بنایا جاچکا تھا کہ انہیں تخریب کاری کے سوا کچھ نہیں آتا لیکن ناموافق حالات اور پروپگنڈا کا جرأتمندی کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے ہمارے نوجوانوں نے بلا لحاظ جنس و مذہب یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیںہیں اور ان میں بھی اختراعی صلاحیات کوٹ کوٹ کر بھری ہیں اور اگر انہیںمناسب موقعہ دیاجائے تو وہ نہ صرف اس مخصوص بیانیہ کی ہوا نکال سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی اہلیت ،صلاحیت اور چاہت بھی رکھتے ہیں۔اسی طرح صنعتکاری کے شعبہ میں ہماری نوجوان نسل نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں کود پڑی ہے اور ہوا کے تازہ جھونکے کی طرح ہماری د م توڑرہے صنعتکاری کے شعبہ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔آج ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زراعت سے باغبانی اور اس سے منسلک سبھی شعبوں میں نہ صرف قسمت آزمائی کررہے ہیں بلکہ کامیابی کی نئی داستانیںرقم کررہے ہیں۔اسی طرح سیاحت سے لیکر خدمت کے شعبہ تک کامیابیوں کی ایک طویل داستان رقم ہوتی چلی جارہی ہے جس کا شاید خود کشمیری قوم نے بھی تصور نہیں کیاتھا ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب کیسے ہوا ؟۔ بلا شبہ ماضی قریب تک ایسا رجحان یہاں نہیں پایا جارہا ہے لیکن حالات آدمی کو یا تو توڑ دیتے ہیں یا پھر ایسی توانائی دیتے ہیں کہ وہ حالات سے لڑکے اپنی را متعین کرتا ہے اور پیچھے مڑ کرکبھی نہیں دیکھتا ۔کشمیر کی نوجوان نسل نے بھی ہمت ہارنے کی بجائے بالآخر اس چیلنج کو قبول کیا اور باد مخالف کے سامنے کھڑا ہوکر یہ ارادہ کرلیا کہ وہ گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ حالات سے لڑ کر چیلنج کو موقعہ میں تبدیل کریں گے اور نہ صرف اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوائیں گے بلکہ دیش و دنیا کو دکھا ئیں گے کہ جس مخصوص خول میں آپ نے انہیں قید کرکے رکھا تھا ،اس کی قوت ِ پرواز اس سے کہیں آگے کی ہے اور اگر مواقع دئے جائیں تو وہ اتنی لمبی اڑان بھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جہاں سے ان کیلئے دنیا چھوٹی پڑسکتی ہے ۔ حالا ت بدل رہے ہیں اور بدلتے رہیں گے ۔جموںوکشمیر کا نوجوان اب بدل چکا ہے۔جو جو مواقع ہاتھ آرہے ہیں ،انہیں دو دوہاتھوںسے پکڑا جارہا ہے اور کشمیری نسل کی زرخیزیت کا دبدبہ پھر سے قائم کیاجارہا ہے جو ایک نیک شگون ہی نہیں بلکہ فخر کا مقام ہے اور امید یہی کی جانی چاہئے کہ یہ جو مٹی کی زرخیزی کا ثمر ملنے لگا ہے ،وہ ایسے ہی قائم و دائم رکھاجائے گاتاکہ کشمیرکا نام سربلند رہے اور کشمیر دیش و دنیا میں اُس چیز کیلئے جانا جائے جو واقعی اس کا خاصا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

اداریہ

مضر صحت خوراک کی جانچ کون کرے؟

May 10, 2025
اداریہ

ہمہ موسمی شاہرا ئوں کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

May 8, 2025
اداریہ

معذورین اور ہماری ذمہ داریاں

May 7, 2025
اداریہ

مینڈھرالمناک سڑک حادثہ | انسانی المیہ پر یہ مصنوعی اشک شوئی کب تک ؟

May 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?