سرینگر/سنیچر کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں انصار غزوۃالہند نامی جنگجو تنظیم کے بانی سربراہ ذاکر موسیٰ کے نائب کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کے بعد آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
محمد صالح آخون ساکنہ آرمپورہ، اپنے ہی گائوں میں آج صبح فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران پانچ ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔
اس جھڑپ میں جاں بحق سبھی چھ جنگجوئوں کا تعلق انصار غزوۃالہند نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ تھا۔
جاں بحق ہونے والے جنگجوئوں میں صالح کے علاوہ راسخ میر ،رئوف میر، عمر رمضان ساکنان ڈاڈہ سرہ ترال،ندیم ساکنہ بٹہ گنڈ ترال اور جاوید کھانڈے ساکنہ املڑ ترال شامل ہیں ۔