سرینگر/کشمیر میں سنیچر کو جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت اور ضلع پلوامہ میں ایک عام شہری کی ہلا کت کیخلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
کشمیر میں اکثر دکانیں بند جبکہ دیگر کاروباری ادرے بھی مقفل ہیں۔ہڑتال کی کال حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی نے دے رکھی ہے۔
انہوں نے یہ ہڑتال فورسز کے ہاتھوںذاکر کی ہلاکت اور نایئر پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ظہور احمد نامی شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کیلئے دے رکھی ہے۔
وادی بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے تاہم پرائیویٹ گاڑیاں چل رہی ہیں۔
حکام نے کہا کہ کولگام اور پلوامہ کے چند علاقوں میں لوگوں کی نقل وحمل پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
حکام نے وادی بھر میں آج مسلسل دوسرے روز بھی سبھی تعلمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ٹرین سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔