راجوری // ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ذاکر ملک بھلیسی کو راجوری کی سنگھرش نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اعزاز عطا کیاہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہیںپرائڈ آف راجوری کااعزاز دیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں راجوری کے ٹائون ہال میں 7روزہ جشن راجوری ڈے کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی ۔ذاکر کو محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی کے ہاتھوں یہ اعزاز عطا کیا گیا جبکہ اس موقعہ پرپہاڑی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین کلدیپ راج گپتا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آف جموں کشمیر احسان مرزا، ڈی سی راجوری شبیر بٹ ودیگران بھی موجو دتھے ۔ذاکر اس وقت محکمہ امورصارفین میں بطور پبلک ریلیشن آفیسر تعینات ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ ذاکر ملک نے راجوری پونچھ کے تعلیمی نظام پر تحقیقی مقابلہ لکھاہے جبکہ انہوںنے دوسرے موضوعات پر بھی کام کیاہے ۔