سرینگر// ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی نے مقبول بٹ کو خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کو سیاسی انتقام گیری کے تحت تختہ دار پر چڑھایا گیا ۔پارٹی کے سربراہ ہاشم قریشی نے کہا کہ محمد مقبول بٹ بہترین انسان ، مفکر اور دور اندیش سیاستدان کی حیثیت سے انسانی بلندیوں کے سب سے اونچے مقام پر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11فروری پوری قوم کو احساس دلاتا ہے کہ آزادی کی منزل طے کرنے کیلئے ذاتی مفادات یا نظریاتی اختلافات کو چھوڑکر مشن کو ترجیح دینی ہے۔