کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل سریندر چودھری نے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ سرکار ریاست کے دیہی و پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست تب ہی خوشحال ہو سکتی ہے جب دیہی علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا ہوں۔وہ یہاں کشتواڑ میں ایک روزہ دورے کے دوران پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار کی دیہی آبادی کی ترقی کوترجیح دے رہی ہے۔اس موقعہ پر ضلع صدر شیخ ناصر حُسین، ضلع صدر ٹریڈ یونین سجاد احمد دیو، سینئر وائس پریذیڈنٹ نذیر احمد شاہ، وائس پریذیڈنٹ جعفر گنائی ،ضلع سیکرٹری اشتیاق حُسین وازا ہ،زونل صدر ارشدگیری، زونل سیکرٹری جو گیندر بھنڈاری ،سریش شرما ، منشی رام ، جعفر بابزادہ، ضلع صدر (یوتھ) واصل ڈولوال،صدر پی ڈی ایس یو مدثر آہنگر و دیگران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی قیادت والی سرکار نے ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکارکی توجہ ریاست کی اقتصادی حالت میں سدھار لانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور جواب دہی موجودہ سرکار کا نصب العین ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنون سے کہا کہ وہ موجودہ سرکار کی فلاحی سکیموں سے لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ وہ ان سکیموں کا استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے این سی اور کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ہیں ،جسکی وجہ سے وہ آئے دن کوئی نہ کوئی شوشہ کھڑا کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی بلا لحاظ مذہب و ملت ، رنگ و نسل تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔