جموں //جدید طبی ایڈوانسمینٹ اور رواعتی ماہرانہ صلاح سے دیہی علاقوں میں امراض قلب میں کمی لانے کے عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نامو رماہر امراض قلب ڈاکٹر سوشیل اور انکی ٹیم نے بلاور کے گجرو نگروٹہ کے دور دراز علاقہ میں ایک روزہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ عام تاثر ہے کہ دیہی علاقوں کے لوگ شہری علاقوں کے لوگوں کے مقابلہ میں صحت مند ہوتے ہیںلیکن اسکے باوجود دیہی علاقوں میں صحت کی پوزیشن لگاتار خراب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی اور اقتصادی حالات کی وجہ سے دیہی علاقوں میں طرز زندگی میں بدلائو آیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں امراض قلب میں اضافہ ہوا ہے۔کیمپ کے دوران انہوں نے 250 سے زائد لوگوں کا معائینہ کیا اور انہیں ضروت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کے دیہی علاقوں میں ہیلتھ کئیر کی کافی پریشانی ہے۔انہوں نے کہا کہا اگرچہ دیہی علاقوں میں صحت سے متعلق موجودہ انفراسٹریکچر اچھی سمت میں ہے ،تاہم بنیادی سہولیات کے لئے معیاری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں فقط بہتر صحت مہیا کرنے کیلئے توجہ مرکوز کرناکافی نہیں ہے بلکہ رواعیتی طبی عمل پو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ہری پربھو سنستھا کی منیجمنٹ کمیٹی کے آئی ڈی سونی ،جگموہن گپتا، ایس سی گپتا، سبھاش گپتا، وجے ورما ،دیو ورما ،کے ایل گپتا، پی این جالا اور کلدیپ چودھری نے ڈاکٹر سوشیل کی بے لوث خدمت کی ستائش کیاور انہیں اپنی ٹیم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پرماہر امراض قلب ڈاکٹر ناصر علی چودھری اور ڈاکٹر دھنیشور کپور بھی موجود تھے ۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے نیم طبی عملے اور رضاکاروں میں راگھوراجپوت، کمل شرما ، وکاس شرما ، گورو شرما ، روہت چلو ترہ، راجندر سنگھ ، اکشے کمار ،مہندر سنگھ ،مانو کھورانہ اور راج کمار بھی شامل تھے۔