Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

دیہی خواتین پر بنیادی سہولیات کی کمی کے اثرات

Mir Ajaz
Last updated: October 12, 2023 2:30 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

خالدہ بیگم

بنیادی ضروریات جیسے بجلی، پانی، گھر، اناج اور تعلیم ایک ایسی ضرورت ہے جس کو ایک برابرحاصل کرنے کا سبھی کو حق ہے۔ یہ حق ہمارے آئین نے ہمیں فراہم کیا ہے۔ س کی کمی سے زندگی کا ہرشعبہ متاثر ہوتا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ خواتین اورلڑکیاں متاثر ہوتی ہیں۔ جس کے بارے میں بہت کم چرچا کی جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ معاشرے کو خواتین کو ہونے والی دشواری سے کو ئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے۔بات اگر موسم کی تبدیلی کی ہی کریں تو اس سے بھی خواتین اور لڑکیاں متاثر ہوتی ہیں۔جب جب ہم موسمیاتی تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے اور وہ ہے کسان۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو مخلوق اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، وہ خواتین ہیں۔ جس کا ذکر کئے بغیر موسمیاتی تبدیلی پر بحث ادھوری ہے۔ ہر سال موسم گرما میں مون سون کی بارشیں کوہ ہمالیہ سے نمودار ہو کر ہندوستان کے مختلف علاقاجات میں قدرتی طور پر کسانوں کی فصلوں کی سینچائی کا کام کرتی ہیں۔ہزاروں کسان اس موسم کے منتظر ہوتے ہیں۔دراصل برصغیر ہند و پاک میں گرمی کی آمد کے ساتھ ساتھ مون سون کا تذکرہ شروع ہو جاتا ہے۔جہاں ہندوستان کے دیگر حصوں میں مون سون کی بارشیں مختلف طریقے سے اپنا اثر دکھاتی ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی مون سون کا ایک خاص دور ہوتا ہے۔اس کے شروع ہوتے ہی مختلف شعباجات کے لوگوں خصوصاًکسانوں کو بارش کا بے صبری سے اپنی فصلوں کی سینچائی کرنے کا انتظار ہوتا ہے تو وہیں اسکی بارشیں متعدد پہلوں سے لوگوں کے لئے پریشانیاں بھی لیکر آتی ہیں۔ مون سون کی بارشیں جہاں شہروں و میدانی علاقوں میں سیلاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں وہیں دیہی علاقاجات میں سکونت اختیار کرنے والے ہر شعبہ کے انسان پربرے طریقے سے اثر انداز ہوتی ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقہ جات میں رہائش پزیر خواتین مون سون کے دوران بہت سارےمصائب کا شکار ہوتی ہیں۔

دراصل ضلع پونچھ میں کاروباری نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے مرد حضرات محنت مزدوری کی خاطر ضلع پونچھ سے منتقل ہوکر بیرون ریاست چلے جاتے ہیں اور خواتین کے سر پر گھر کا پورا بوجھ ہوتا ہے۔ جوں ہی مون سون کی بارشین شروع ہوتی ہیں تو ان خواتین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ضلع پونچھ کے علاقہ لون سے تعلق رکھنے والی فریدہ اختر عمر 32 پیشہ خانہ داری کہتی ہیں کہ’’میرے تین بچے ہیں۔ ان کا پیٹ پالنے کے لئے میرا شوہر ہر سال موسم گرما میں مزدوری کی خاطر ہماچل جاتا ہے اور میں گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی ہوتی ہوں۔ ہمارا گھر سڑک سے کوسوں دور ہے اور مجھے گھر کے تمام کام خود ہی سرانجام دینے پڑتے ہیں۔ شوہر کی عدم موجودگی میں میرے کاندھوں پر دوہری ذمہ داری آجاتی ہے۔ بچوں کی دیکھ بال، انکی کفالت، فصلوں کی دیکھ بال کی بھی ذمہ داری میرے سر آجاتی ہے۔ جب مون سون کی بارشیں شروع ہوجاتی ہیں تو مجھے اپنے اکیلے پن کا احساس ہونے لگتا ہے۔ میں اگر کتنی بھی بہادر ہوں لیکن تب بھی مجھے اپنے اس کچے مکان کے گر جانے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔ وہیں دن میں بچوں کی فکر ستاتی رہتی ہے کہ اسکول سے آتے وقت کہیں میرے بچے بارش یا کسی نالے کی زد میں نہ آجائیں۔ تحصیل منڈی کے علاقہ ناگاناڑی کی رہائشی آسیہ فردوس کہتی ہیں کہ’’میں نے آٹھویں جماعت تک تعلیم اپنے گاؤں کے ایک نزدیکی اسکول میں حاصل کی ہے۔میرا شوق تھا کہ میں تعلیمی میدان میں سبقت حاصل کر کے اعلی تعلیمی میدان میں بازی ماروں۔لیکن سڑک کی عدم دستیابی اور موسمیاتی تبدیلیوں نے میرا یہ شوق مجھ سے چھین لیا ہے۔کیونکہ میرا گاؤں پہاڑی کی اوپری سطح پر آباد ہے۔ مون سون کی بارشیں عین موسم گرما میں شروع ہوتی ہیں اور اسی دوران جنگلی جانور بھی ہمارے گاؤں کا رخ کر لیتے ہیں تو راستے پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ میرے والدین نے مجھے اسی لئے اعلی تعلیم کے لئے گھر سے دور نہیں بھیجا۔ میرے گھر سے ہائیر اسکینڈری اسکول پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں ہر روز پہنچنا میرے اختیار میں نہ تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمیں خاص کر خواتین اور لڑکیوں کا بہت نقصان ہوتا ہے لیکن کسی کو ہماری پرواہ نہیں ہے۔ نہ ہی معاشرہ اور نہ ہی میڈیا کو اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ اس حالت میں خواتین کس طرح زندگی بسر کر رہی ہونگی؟ لڑکیاں کیسے اسکول جاتی ہونگی؟سب کو فکر ہے لیکن ملک کی آدھی آبادی کس طرح زندگی گزار رہی ہے اس بات کی کسی کو فکر نہیں ہوتی ہے۔لڑکیوں کا عالمی دن صرف ایک تقریب بن کر رہ جاتا ہے۔
تحصیل سرنکوٹ کے گاؤں ہاڑی کی ایک رہائشی پروین (نام تبدیل) کہتی ہیں کہ’’دو سال قبل میں درد زہ کی حالت میں تھی اور گھر سے ہسپتا ل کی جانب پیدل سفر شروع کیا تو اسی دوران شدید بارش شروع ہوگئی۔ بارش کی دوران ہی دو اشخاص نے مجھے چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال سرنکوٹ کی جانب سفر شروع کیا۔ راستے میں شدید بارش شروع ہوگئی اور میری طبیعت بھی بہت خراب ہوگئی۔میں سڑک تک جب پہنچی تو مجھے تکلیف زیادہ ہوگی اور گاڑی کا انتظار کرنے کے بعد بالآخر گاڑی آئی اور مجھے ہسپتال تک پہنچایا گیا۔ جب میں نے بچے کو جنم دیا تو میرا بچہ زندہ نہ تھا۔ اگر اس علاقہ میں سڑک کا کوئی نظام ہوتا تو شائد میں وقت پر ہسپتال تک پہنچ گئی ہوتی اور میرا بچہ بھی شائد آج زندہ ہوتا۔ اس تعلق سے علاقہ سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر خاتون سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ’’شہر پونچھ کے دیہی علاقہ جات میں رہنے والی خواتین کو مختلف اوقات میں متعدد مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انکے لئے بچوں کی پیدائیش سے لیکر دیگر گھریلو کام تک کا سفر بہت مشکل ہوتا ہے۔ دیہی علاقہ جات میں سڑکوں کا معقول نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی خواتین کو کئی بار موت کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ وہیں خوراک کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ان خواتین کو متعدد مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔‘‘ موسم کے کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی ضلع پونچھ کے دیہی علاقہ جات میں رہائش پزیر خواتین متعدد مشکلات کا شکار ہوجاتی ہیں۔ سڑکوں کی ناقص صورت حال، شعبہ صحت کا کو معقول نظام نہ ہونا، اور اعلی تعلیمی اداروں کا ان علاقوں میں تعمیر نہ کیا جانا یہاں کی خواتین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ اگر تمام تر بنیادی سہولیات ان علاقوں میں وافر مقدار میں فراہم کی جائیں تو یہاں کی خواتین کو ان مشکلات سے راحت نصیب ہوگی ۔ مقامی خواتین نے اس بات پر زور دیاکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی ناقص صورت حال کو اگر ضلع انتظامیہ درست کرے تو ممکن ہے کہ بقیہ تمام سہولیات بھی ان دیہی علاقوں میں پہنچ سکیں۔ جس سے خواتین کی زندگی میںبہتری آئے گی اور لڑکیاں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔(چرخہ فیچر)
رابطہ۔سرنکوٹ، پونچھ

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سری نگر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں موٹر سائیکل ضبط
تازہ ترین
ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسوں کی تعداد 6491 تک پہنچی
تازہ ترین
سیاحت کی بحالی کیلئے حوصلہ افزا قدم، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے 8ججزکا کشمیر دورہ
تازہ ترین
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?