گندو//محکمہ دیہی ترقی کے ایک ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ دوسرے کو اٹیچ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈوڈہ اختر حسین قاضی نے بلاک چنگا میں تعینات سیکشن آفیسر پلاننگ بھاسکرکوفوری پر معطل کر کے اپنے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ شفقت حسین گرام روزگار سیوک پنچایت کلجگاسر اے بلاک چنگاکو اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی منریگا کے تحت کاموں میں ہیرا پھیری کی شکایتوں کے بعد عمل میںلائی گئی ہے ۔ معاملہ کی تحقیقات کی جار ہی ہے ۔