جموں //دیہی و دور دراز علاقوں میں مواصلات کی خدمات میں بہتر ی لانے کے سلسلے میں محکمہ مواصلات ریاست کے مختلف اضلاع کے 204 دیہی بی ایس این ایل ٹیلی فون ایکسچینجوں میں وائی فائی ہاٹ سپاٹس قائم کررہا ہے۔محکمہ یونیورسل اوبلیگیشن فنڈ کے تحت دیہی ٹیلی فون ایکسچینجوں کو انٹرنیٹ کی سہولیت سے لیس کر کے جد ید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔یہ پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹس جموں ، اکھنور ، بسوہلی، کٹھوعہ ، سانبہ ، راجوری ، کالا کوٹ ، نوشہرہ ، پونچھ ، ادھمپور، ڈوڈہ ، بھدرواہ ، کشتواڑ ،ماہور ، رام بن ، ریاسی ، رام نگر ، سرینگر ،اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، بڈگام ، کرناہ ، کولگام ، کپواڑہ ، پلوامہ ، پہلگام ، سوپور ، اوڑی ، لیہہ ، کرگل اور نوبرا کے دیہی علاقوں میں قائم کئے جائیں گے۔