سرینگر//حکومت جموں و کشمیرمال مویشیوں کی معیشت کو بڑھانے میں اہم سیکٹر کے طور پر اُبھر رہا ہے کیونکہ ریاست سر سبز میدانوں اور موافق ماحول کی آماجگاہ ہے ۔قدرتی خوبصورتی سے مالا مال جنگلات ، کاہچرائی ،سرسبز میدان ، آبی ذخائر ،اونچے اور مضبوط پہاڑ کے علاوہ لداخ کے سرحد ترین ریگستان اور پرکشش کرگل کا موسم ،مال و مویشیوں کو پالنے کے لئے انتہائی موافق ہے۔ریاست جموں وکشمیر بھیڑ ، بکریوں ،دیسی پولٹری اور دیسی گھی کو ملک کی آزادی کے وقت پڑوسی ریاست پنجاب کو درآمد کیا کرتا تھا لیکن اب بھیڑ ، بکریوں ، دودھ، انڈے ، خوراک اور چارہ کی مانگ اور سپلائی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔پشوپالن محکمہ نے جدید سائنسی تکنیک کی بدولت مویشیوں کی مصنوعات میں خود کفالت حاصل کی ہے اور اس سلسلے میں خود روزگار کمانے اور انٹرپرینور شِپ کو بڑھاوادینے میں کافی مدد حاصل ہوئی ہے۔موجودہ مخلوط سرکار نے یہ تہیہ کیا ہواہے کہ ریاست کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔