سرینگر//محکمہ دیہی ترقی نے ریاست میں دیہات کو پالتھین سے پاک بنانے کے لئے ریاست میں پالتھین پر پابندی کے احکامات کو مو¿ثر طور عملانے کے لئے باضابطہ مہم کا آغاز کیا ہے ۔دیہی ترقی کے وزیر کے عبدالحق خان نے گاندربل ضلع کے ناگہ بل ، منیگام ، کنگن اور مامر دیہات میں استعمال شدہ پالتھین کو جمع کرنے کے لئے ضلع کے کئی ملازمین اور سکولی بچوں کے ساتھ شرکت کر کے اس مہم کا رسمی طور آغاز کیا۔ وزیر نے کنگن میں اس سلسلے میں سکولی بچوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ پہلے ہفتے کے دوران استعمال کے بعد ضائع کئے گئے پالتھین کو جمع کرنے کے لئے ایم جی نریگا کے تحت افرادی قوت کو متحرک کر ے گااور بعد میں اس پالتھین کو موزون طریقے پر ضائع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد دیہات میں پالتھین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اُنہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کو مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ پالتھین کے استعمال پر پابندی کو لاگو کرنے میں کوتاہی کےلئے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر نے افسران سے تلقین کی کہ وہ اپنے علاقوں کو پالتھین سے پاک بنانے کے لئے ہردن ایک گھنٹہ اسی مقصد کے لئے وقف کریں۔عبدالحق خان نے کہاکہ وہ پالتھین مخالف پر بذات خود نظر گزر رکھیں گے ۔