مہور //سب ڈویژن کے دیول گاو¿ں میں آج مقامی لوگوں نے انتظامی اکائی مرکز ی جگہ پر نہ ملنے پر لوگوں نے مظاہرے کئے۔مقامی لوگوں کا الزام تھا کہ اگرچہ گلاب گڑھ کیلئے جو کہ 9گاو¿ں پر مشتمل ہے جس میں نیابت،بلاک اور تحصیل 2014 میں منظور ہوا تھا لیکن ان انتظامی یونیٹوں کی عمارتیں مرکز ی جگہ پر نہیں بنائی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انتظامی یونیٹیں گلابگڑھ گاو¿ں میں دی جارہی ہے جو کہ کونے میں ہے۔مقامی لوگوں نے دیول چوکی کے نزدیک مظاہرے کئے ۔ لوگوں کا مزید کہنا تھا گلابگڑھ کیلئے 2011 میں قائم چوکی بھی منظور ہوئی تھی جس کو دیول کے مقام پر بنایا گیا لیکن باقی اکائیاں کونے میں کیوں بنائی جارہی ہیں ۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے اگر یہ اکائیاں گاو¿ں گلابگڑھ میں بنائی گئی تووہ سڑکوں میں اترنے پر مجبور ہوجائے گے۔