مہور//سب ڈویژن مہور میں دیول مرگ کے لوگ ابھی تک دو یا تین کلومیٹر کے دوری سے لوگ اپنے کندھوں پر پانی اٹھا کر لاتے تھے۔ لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ پی ایچ ای کو اپنی مشکلات بیان کی تھیں لیکن محکمہ ٹس سے مس تک نہیں ہوا۔لوگوں نے بتایا دیول مرگ میں جب بھی بارش ہوتی ہے تو وہاں پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے کیوں کہ دیول مرگ میں صرف مٹی ہے اور لوگوں کو بارش کے دوران پانی لانا مشکل ہوجاتا تھا۔تاہم فوج کی طرف سے دیول مرگ میں لوگوں کو پانی کیلئے پائپیں دی گئیں اور دیول مرگ میں لوگوں کو پانی پہنچنے پر بہت خوشی ہوئی۔دس جولائی سے فوج،پولیس اور مقامی لوگوں نے تھائی مرگ جیل سے پائپیں لگانا شروع کر دی تھیں ۔ تھائی مرگ سے دیول مرگ 5 کلومیٹر کی دوری پر ہے تاہم آج دیول مرگ میں پانی پہونچ گیا اور دیول مرگ کے مقامی لوگ جو پانی کے بوند بوند سے محتاج تھے کوبے حد خوشی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا یہ پانی صاف و شفاف ہے۔لوگوں نے اب محکمہ پی ایچ ای سے اپیل کی کہ انہیں ہر گھر میں اس پانی کو پہنچایا جائے۔