قاضی گنڈ//دیوسرکولگام کے ایجوکیشن زون میں تین روزہ کمیونٹی موبلائیزیشن کیمپ اختتام پزیر ہوا۔جس میں زون سے وابستہ اسکولی بچوں کے تقریباََ سبھی والدین نے شرکت کی ۔کیمپ میں چیف ایجوکیشن آفیسر کولگام ،نائب چیف ایجوکیشن آفیسرو ڈپٹی پرنسپل ڈائٹ کولگام کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسراں اورجے اینڈ کے بنک حکام موجودتھے۔ ۔کیمپ کے دوران اسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے حاظرین کا دل موہ لیا۔کیمپ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ ا ور طلباء کو اسناد سے نوازا گیا۔