کپوارہ// دیور لولاب میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 3سالہ ایان شفاعت ولد شفاعت احمد شام کے وقت کھیلتے ہوئے نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔اگرچہ لوگوں نے بچاؤ کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بر آمد کیا اور مقامی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔کمسن ایان کی لاش جب گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔