بارہمولہ // دیوان باغ بارہمولہ میں اتوار کو اُس وقت ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی جب غرقآب ہوئے تیسرے لڑکے کی لاش کو دریائے جہلم سے برآمد کیا گیا ۔ ا نظہر فاروق کی لاش کو ایس ڈی آر ایف ،مارکوز اور پولیس کی ٹیموں نے ایکو پارک کھادنیار کے دریاے جہلم سے برآمد کیا ۔ انظہر کی لاش جب اُن کے آبائی علاقہ دیوان باغ پہچائی گئی تو وہاںایک بار پھر کہرام مچ گیا ۔جس کے بعد انظہرکے نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ منگل یکم مئی کو خانپورہ پُل کے نزدیک ایک کشتی الٹ گئی تھی جس پر سوار پانچ نو عمرلڑکے ڈوب گئے تھے جن میں جنید احمد اور اذان احمد نامی دو لڑکوں کو بچایا گیا تھاجبکہ تین لڑکے جن میں ا انظہر فاروق ولد فاروق احمد ، طفیل رشیدولد عبدالرشید شگو، شاہد احمد شاہ ولد محمد سعید شاہ ساکنان دیوان باغ غرقآب ہوئے تھے۔جس کے بعد طفیل احمد کی لاش کوجمعرا ت تین مئی کو شیری کے زہو علاقے میں برآمد گیا گیا۔ جبکہ شاہد احمد کی لاش کو جمعہ چار مئی کے روز خانپورہ پُل کے دریاے جہلم سے برآمد کیاگیا تھا۔