Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

دیوانے کا خواب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 22, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
اِن تھک محنت کے بعد کبیر آخر کار شہر کے رئیسوں میں اپنا نام درج کرنے میں کامیاب ہوا۔ صرف چالیس سال کی عمر میں وہ ایک بڑی جائیدار کا مالک بن بیٹھا۔ تین ستارہ عالیشان ہوٹل کے علاوہ اُس کے پاس سات منزلہ شاپنگ مال اور تجارتی اعتبار سے اہم منڈی کے متصل دس کنال اراضی کا ایک بڑا رقبہ بھی تھا۔
شہر کی سبزہ زار کالونی میں اُس کا محل نما مکان جو سنگِ سیاہ کا بنا ہوا تھا، سٹون ہائوس کے نام سے آج بھی مشہور ہے۔ اُس مکان میں کبیر کے علاوہ اُس کی دو بیویاں، دو بیٹے اور اُس کا گھریلو ملازم رہتے تھے۔ کبیر کے پاس عیش و عشرت کے سب سامان میسر تھے لیکن اتنی دولت کمانے کے باوجود بھی کبیر مطمئن نہیں تھا۔ دراصل دولت کمانے کے خواب نے کبیر کو دیوانہ جیسا بنایا تھا۔ اسی لئے وہ دَھن دولت جمع کرنے میں اپنا ہر لمحہ بے تحاشہ صرف کرتا تھا۔ کبیر کے پاس اعلیٰ کوالٹی کی کئی گاڑیاں تھیں، جن میں مرسڈیز بینز کی وہ قیمتی کار بھی شامل تھی جس میں وہ خود سوار ہوکر گھومتا تھا۔ 
دولت کمانے کی حرص نے اُس کی راتوں کی نیند بھی چُرا لی۔ وہ کروٹیں بدل بدل کر شب گزاری کرتا تھا۔ دولت کا بھوت سوار ہونے کی وجہ سے وہ اولاد کی صحیح تربیت کرنے سے غافل رہا۔ یہاں تک کہ اُس کے دونوں بیٹے رمیض اور راجو کو سماجی اقدار اور اخلاقیات کے اصولوں کی بھنک بھی نہ پڑی۔ دونوں بیٹے اَن پڑھ رہے اور بے حساب باپ کی کمائی کو اُڑانے میں جُڑ گئے۔
دولت کی لَت نے کبیر اور اُس کے اہل خانہ کو مذہب سے دور کردیا۔ دُنیا کمانے کی دوڑ میں وہ آخرت کو بھول گئے۔ اُس کی دونوں بیویاں اقراء اور عُرواء بھی عیاشی میں اپنے شوہر کو پیچھے چھوڑ گئیں۔، فیشن پرستی اور عیاشی نے دونوں کو اتنا مغرور بنادیا کہ وہ سماج کے تئیں اپنے فرائض بھول گئیں۔ سماج کا ہر فرد انہیں حقیر دکھائی دیتا تھا۔!
دھیرے دھیرے کبیر کے گھر کا سارا نظام ٹوٹ گیا۔ گھر کے ہر فرد نے اپنے لئے جینے کا الگ راستہ چُنا۔ دولت کی فراوانی نے کبیر کے ساتھ اُس کی بیویوں اور بچوں کو بھی زندگی کی حقیقت جاننے سے محروم رکھا۔ والدین کی غلط تربیت نے دونوں بیٹوں رمیض اور راجا کو چھوٹی عمر میں ہی گنوار بنا دیا۔ دونوں لاڈلے منشیات کے عادی بن گئے۔!
کبیر ہمیشہ رات گیارہ بجے کے بعد گھر پہنچتا تھا۔ رات کا کھانا وہ اکثر باہر کسی ہوٹل میں ہی کھاتا تھا۔ اپنے گھر کے حالات کو جاننے کی اُس کو فرصت ہی کہاں تھی! وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہے۔ کبیر ستر سال کا ہوا۔ اُس کی دونوں بیویاں ساٹھ سال کی عمر کو پار کر گئیں اور دونوں بیٹے بالترتیب 30اور 25برس کے ہوئے۔
روز مرہ کی طرح کبیر اُس رات بھی اپنی مرسڈیز کار میں بارہ بجے گھر پہنچا۔ کوٹھی کے ارد گرد پولیس کا گھیرا دیکھ کر اُس کے پائوں تلے زمین کھسک گئی۔ اپنی کار گیراج میں رکھنے کے بعد جونہی کبیر کار سے نیچے آگیا تو خاکی وردی میں ملبوس آفیسر نے اُس کو گھر کے اندر جانے سے روکا۔ 
’’میں اس گھر کا مالک ہوں!‘‘ اُس نے آفیسر کو غصے میں کہا۔
’’تب ہی تو تم کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے!‘‘ آفیسر نے جواب دیا۔
’’مجھے جانے دو۔اندر میری بیویاں اور میرے بیٹے ہیں۔‘‘ کبیر کا لہجہ اب سخت ہوگیا۔
’’تمہارے بیٹے کہاں ہیں؟‘‘ آفیسر نے کبیر سے پوچھا۔
’’کہاں ہیں!؟‘‘ کبیر نے بڑے ہی انہماک سے کہا۔
’’تمہیں ابھی پتا چلے گا‘‘۔ آفیسر بولا
’’کیا بکواس کرتے ہو!‘‘ کبیر غصے سے غرایا۔
’’بکواس نہیں، یہی حقیقت ہے۔ تمہارے دونوں بیٹوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ پوچھ تاچھ کے بعد اُن کی نشاندہی پر تمہارے اس عالیشان سٹون ہائوس سے بھی ہم نے نشیلی ادویات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔ حیرت کا مقام ہے کہ اس جرم میں تمہاری بیویاں اور تمہارا گھریلو ملازم بھی برابر کے شریک ہیں!‘‘
’’صاحب! ایسا نہیں ہوسکتا ہے‘‘۔ کبیر نے اب نرم لہجے میں کہا۔
’’کبیر جی! ایسا ہی ہوا ہے۔ کاش اس گھر کے ذمہ دار ہونے کے ناطے تم نے صرف ایک بار یہ جاننے کی کوشش کی ہوتی کہ تمہارے گھر کے افراد کیا کررہے ہیں۔ تم نے اپنے بیوی بچوں کو اتنی آزادی دیدی کہ وہ حد ہی بھول گئے۔۔۔۔ کبیر جی! تم لوگ انسانیت کے دشمن ہو۔۔۔ ہم تمہیں اور تمہارے اہل خانہ کو اس بدترین جرم کے الزام میں گرفتار کرنے کے لئے آئے ہیں۔‘‘
’’لیکن صاحب! میں بے قصور ہوں۔ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے‘‘، کبیر نے دبی آواز میں آفیسر سے کہا۔
’’کبیر جی! تم اتنی جلد بھول گئے!؟‘‘
’’ جی کیا۔۔۔!؟‘‘ کبیر نے بہت ہی نرم لہجے میں پوچھا۔
آفسیر نے کبیر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا۔
’’کبیر! تم ابھی کہہ رہے تھے کہ تم اس گھر کے مالک ہو!‘‘
���
رابطہ: آزاد کالونی پیٹھ کا انہامہ
9906534724
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?