سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانوںکے دینی معاملات میں حکومت ہند کی مداخلت بے جاکوکسی بھی صورت میں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ شہر خاص اور پانپور میں تبلیغی خطابات کے دوران مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہاکہ حکومت ہند کی موجودہ فرقہ پرست سرکار دینی معاملات میں پے در پے مداخلت اور انہیںپارلیمنٹ میں بل کی صورت پاس کرانے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا متراف ہے ۔ انہوں نے کہا پہلے سہ طلاق معاملہ ، اب مسلم خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت دینا اور اب دینی دانشگاہوں میں مودی کی تصویر آویزاں رکھنا سراسر مداخلت فی الدین ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شرعی معاملات میں مداخلت دنیا کے کسی کوبھی طاقت کی اجازت نہیں ہے۔ مولانا ہمدانی نے کہا مسلمانوں کو اللہ کی طرف سے ایک مکمل ضابطہ حیات ( کوڈ آف کنڈکٹ) قرآن پاک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پیغمبر آخرزماں حضرت محمد ؐ محسن انسانیت کے اسوہ حسنہ (احادیث مبارک)جو ہمار ے دینی معاملات کی صحیح رہنمائی کرتے ہیں اور اس کے پیش نظر دنیا کے کسی طاقت کو ترمیم یا مداخلت کرنا حق نہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ہم خیال وزراء اور بعض ریاستوں کے فرقہ پرست وزراء اعلیٰ کو خبردار کیا طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں کے مذہبی حقوقوں میںدخل اندازی نہ کریںجو ملک کی تباہی اور بربادی کا باعث ہوگا۔