سرینگر//مسلم دینی محاز کے جنرل سیکریٹری محمد مقبول بٹ نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی کے گھرپر شبانہ چھاپے کو پولیس کی بزدلانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔بیان کے مطابق حکمراں طبقہ آسیہ اندرابی سے اس قدرخوفزدہ ہے کہ اب دن کے اجالے کے بجائے اس خاتون کے گھرپر رات کے اندھیرے میں چھاپہ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں نے الیکشن کی تاریخ طے ہونے کے ساتھ ہی حریت پسندوں کی گرفتاریوں اور صحافیوں کی مارپیٹ شروع کی۔