سرینگر// مسلم دینی محاذ اور پیپلز لیگ نے مسلم لیگ کے محبوس رہنما رفیق احمدگنائی کی والدہ کے انتقال پرلواحقین سے تعزیت پرسی کی۔دینی محاذکا ایک وفد جنرل سیکریٹری محمد مقبول بٹ ،خالد بشیر اور غلام نبی کی قیادت میں رفیق احمد گنائی کے گھر تیل ونی اچھ بل گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کیلئے جنت نشینی کی دعا کی۔اس دوران پیپلز لیگ کا ایک وفد نائب چیئرمین محمد یاسین عطائی کی سربراہی میں اچھ بل اننت ناگ گیا،جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق وفد میں پیپلز لیگ کے جنرل سیکریٹری غلام نبی درزی،حاجی قدوس،شیخ ظہور،نذیر احمد خان اور عبدالحمید الٰہی بھی موجود تھے۔