سرینگر// سال 2009میںآئی اے ایس امتحان میںاول مقام حاصل کرچکے ڈاکٹر شاہ فیصل، جنہوں نے حال ہی میں بیوروکریسی کو خیرباد کہہ دیا ‘ نے اپنے سیاسی سفر کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ریاست میں ’دیانتدارانہ سیاست‘ اور ’کرپشن فری انتظامیہ‘ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ اس قسم کا اقدام اُٹھانا ریاست میں تبدیلی کے لئے ناگزیر ہے تاکہ عوامی سطح پر ایک انقلاب بپا کیا جاسکے۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ’’ریاست جموں وکشمیر میں پاک و صاف سیاست اور کرپشن فری انتظامیہ انتہائی ضروری ہے اور آئے ہم سب اس کا حصہ بن جا ئیں ‘ ‘ ۔ڈاکٹر شاہ فیصل نے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’آئیے تھوڑے سے تعاون سے اس مہم کی حمایت کیجئے‘‘۔