Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

دیالگام واقعہ کشمیریوں کے خلاف باضابطہ جنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت(گ)،فریڈم پارٹی ،پیپلز پولیٹکل فرنٹ،دختران ملت ،تحریک مزاحمت ، مسلم کانفرنس ،محاز آزادی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس،ینگ مینز لیگ ، تحریک استقامت ، مسلم خواتین مرکز،ڈی پی ایم ،سالویشن مومنٹ ،لبریشن فرنٹ (آر)، پیپلز فریڈم لیگ اور پیروان ولایت نے دیالگام اننت ناگ واقعہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف باضابطہ ایک جنگ چھیڑ دی ہے اور اس سلسلے میںجنس اورعمرکا کوئی لحاظ نہیںرکھا جاتا ہے اور نہ ان کی زندگیوں کی کوئی پرواہ کی جاتی ہے۔مزاحمتی جماعتوں نے معرکے میںجاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں بشیر احمد لشکری اور آزاد احمد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ حریت(گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے دیالگام اننت ناگ میں فورسز کے ہاتھوں ایک خاتون طاہرہ بیگم اور نوجوان شاداب احمد کی ہلاکت،متعدد افراد کو زخمی کرنے پر اپنے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف باضابطہ ایک جنگ چھیڑ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں عورت ذات اور معصوم بچوں کا بھی کوئی لحاظ نہیںرکھا جاتا ہے اور نہ ان کی زندگیوں کی کوئی پرواہ کی جاتی ہے۔موصولہ بیان کے مطابق گیلانی نے معرکہ آرائی میںجاں بحق ہوئے عسکری نوجوانوں بشیر احمد لشکری اور آزاد احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جموں کشمیر میں جو خون خرابہ اور قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری ہے، اس کی بنیادی وجہ بھارتی حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے اور وہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بیان کے مطابق گیلانی کی ہدایت پر ایک وفد نے دیالگام اسلام آباد جاکرجاں بحق ہوئے افراد کے جنازوں میں شرکت کی۔وفد میں بشیر احمد قریشی، سید ظہور الحق گیلانی اور عمر عادل ڈار شامل تھے جبکہ اشفاق احمد اور عبدالرشید پر مشتمل دوسرا وفدصورہ اسپتال گیا جہاں انہوں نے معرکے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔ بیان کے مطابق گیلانی نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قتلِ ناحق اور سِول ہلاکتوں کے دوسرے معاملات کی کسی غیرجانبدارانہ ادارے کے ذریعے تحقیقات کرکے اس میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔عسکری جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ کشمیری قوم بنیادی طور پر ایک امن پسند اور صاف دل قوم ہے، البتہ جو مظالم یہاں پچھلی 7دہائیوں سے عموماً اور 89ءسے خصوصاً ڈھائے جارہے ہیں، وہ ہمارے بچوں کو قلم، کاغذ اور لیپ ٹاپ کے بجائے بندوق اٹھانے پر آمادہ کرتے ہیں اور وہ اپنی اٹھتی جوانیوں کی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ فریڈم پارٹی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے ایسے واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں ۔بیان کے مطابق اس طرح کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ کئی لوگ آستین کے سانپ بنے کس طرح ہمیں جانی نقصان پہنچارہے ہیں ۔انہوں نے اس معرکہ میں ایک خاتون اور نوجوان کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت پر گہرے دکھ و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقامی گماشتوں کی ایماءپر شہری آبادی کے خلاف ایک جنگ شروع کررکھی ہے ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے دیالگام اسلام آباد میں فورسز کے ہاتھوں دو نہتے عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور فورسز کی اس کاروائی کو بربریت اور حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی قرار دیکر اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے یہاںنہتے لوگوں کے خلاف قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ بند نہیں کیاتو وہ وقت دور نہیں جب اس کے منفی نتائج برآمد ہونگے۔دختران ملت نے جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشیر لشکری نے یہ ثابت کردیا کہ مزاحمت سے وابستہ لوگ اپنے عزم سے کبھی دستبردار نہیں ہوتے ۔موصولہ بیان کے مطابق تنظیم کی سیکریٹری جنرل ناہیدہ نسرین نے کہا ہے کہ یہ صورتحال انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ عوام نے عسکریت پسندوں کی زندگی کی قدر و قیمت کو سمجھ لیا ہے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ قربانیاں تحریک کا حصہ ہیں ،تاہم آئے روز کے اس طرح کے واقعات سے ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکتیں اور بھی رنجیدہ ہیں ۔انہوںنے فائرنگ سے زخمی ہوئے شہریوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں دیالگام اسلام آباد میں فورسز کی طرف سے پرامن عوام پر گولیوںکے استعمال کی مذمت کی ہے ۔ڈی پی ایم ترجمان نے دےالگام اننت ناگ مےں اےک خاتون سمےت کئی اموات کی مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست میں فوج اور پولیس کی جانب سے نہتے عوام پر گولیاں چلانے ،ان پر ظلم و ستم ڈھانے کے واقعات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے کسی شہر میں اگر کسی وحشی درندے کی موت ہوتی ہے تو سبھی لوگ ایک آواز ہوکر حیوانوں کے حقوق کے لئے چلا اٹھتے ہیں لیکن برعکس اس کے جموں کشمیر کے حدود میں انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر یہاں فوجی اور پولیس اہلکارخون بہانے کے لئے کسی قائدے قانون کے پابند ہیں اور نہ بھارتی حکمرانوں اور انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کے دلوں میں انسانیت کے تئیں کوئی احساس جاگ اٹھتاہے۔سالویشن مومنٹ نے معرکہ دیالگام میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم مقصد کے لئے نوجوان اپنی عزیز جانیں لٹارہے ہیں۔ترجمان نے فورسز فائرنگ میں خاتون اورایک عام شہری کی ہلاکت کو فوجی بربریت سے تعبیر کیا ہے۔لبریشن فرنٹ (آر ) کے سیکریٹری جنرل وجاہت بشیر قریشی نے ایک خاتون اور عام شہری کے علاوہ دو جنگجوﺅں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے مسلسل اس طرح کے واقعات رونماءہورہے ہیں،جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے ۔ پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان اورپیروان ولایت کے سیکریٹری جنرل آغا سید یعسوب نے کہا ہے کہ اب کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ عورتیں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیر عمرعبداللہ
برصغیر
لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا
برصغیر
امرناتھ یاترا: ساڑھے تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ منظور، پارلیمنٹ میں سیاسی ردعمل اور آئینی پیشرفت جاری
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

لور منڈا ڈورو میں بورویل میں موٹر لگانے کے دوران ایک شخص ازجان

July 22, 2025
کشمیر

ریاسی انتظامیہ نے بڈھا امرناتھ یاتراکے انتظامات کو حتمی شکل دی یاترا کی پرامن، محفوظ اور باوقار تکمیل کیلئے تمام محکمہ جات کو مشترکہ کوششوں کی ہدایت

July 21, 2025
کشمیر

محکمہ جل شکتی حکومتی نظروں سے اوجل ۔4ڈویژنوں کی 141میں سے95واٹر سپلائی سکیمیں فلٹریشن پلانٹوں کے بغیر

July 21, 2025
کشمیر

کشتواڑ کے جنگلات کھنگالنے کا آپریشن جاری کئی مطلوب ملی ٹینٹوں کی موجودگی کا خدشہ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?