سوپور // دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس،جسٹس ملک شریف الدین کا انتقال اتوار کو انکے آبائی گھر واقع چنکی پورہ سوپور میں ہوا۔ملک شریف الدین معروف قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ نرم مزاج،ایماندار اور سماج پرور شخصیت کے مالک تھے۔انتقال کی خبر سنتے ہی سینکڑوں لوگوں نے انکی رہائش گاہ کا رخ کیاجس کے بعد قریب4بجے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ادھر سماجی،قانونی اور فلاحی انجمنوں نے جسٹس(ر) ملک شریف الدین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔