نئی دہلی//دہلی ہائی کورٹ نے کے سماجی کارکن گوتم نو لکھا کی خانہ نظر بندی ختم کرنے کے احکامات صادر کر دئے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود گویل کی ایک بینچ نے کہا کہ ایک مقامی عدالت نے سماجی کارکن گوتم نولکھا مہاراشٹرا پولیس کو ہدایت دی تھی کہ ان کو ٹڑانزٹ ریمانڈ کیلئے پونے منتقل کیا جائے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کو نولکھا کی گرفتاری کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ اسے ریاستی پولیس کی کارروائی کے لئے اور اسے پونے عدالت میں لے جانے اور ٹرانزٹ ریمانڈ آرڈر کرنے کے بارے میں ہدایات دی جائیں گی۔