عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//12واں سالانہ خیبرسیمنٹ ٹیک نو۔2024اتوار کودہلی پبلک سکول سرینگر میں شروع ہوا۔گزشتہ گیارہ برس سے ڈی پی ایس کی ٹیک ہب سائبرکریوکی طرف سے اس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔اس دوران شرکاء کوماہرین اورطلاب سے تیک دومینز کی تربیت دی جاتی ہے۔جس میں بیسک پروگرامنگ محمدحماد، ویب ڈیولپمنٹ میسام،گرافک ڈائزائن زینب اقبال ،روبوٹیکس محمد سعاد اور ڈجٹل مارکیٹنگ عمرطارق شامل ہیں۔تقریب کاآغازعبداللہ بن زبیراورزینب اقبال نے کیا ،افتتاح میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پرایک مختصرفلم کی نمائش کی گئی۔دن بھرکی تقاریب میں وادی کے سکولوں کے250طلاب نے مختلف ورکشاپوں میں شرکت کی۔اس بارے میں سکول کی پرنسپل شفق افشان نے کہا کہ ہمارے سکول نے ایسے پروگرام منعقد کرنے میں ہمیشہ سبقت لی ہے۔ٹیک نواس عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے،۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے طلاب اب انسٹرکٹر کے طور بھی ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وجے دھر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارامتروکہ آگے بڑھ رہا ہے۔