سرینگر//جونیئر کرکٹ چمپئن شپ انڈر 17 آج 8 اضلاع میں شروع کیاگیا ۔ تمام بلاک سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر وادی کے مختلف اضلاع سے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ دیکھنے کو ملے ۔ جونیئر کرکٹ چمپئن شپ مشترکہ طور پر دہلی پبلک سکول سرینگر اور جموں و کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک میگا کھیلوں کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصدکرکٹ کے شائقین کو ان کا ہنر ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرناہے۔