Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
برصغیر

دہلی میں 30مارچ کو اردو صحافت کی دو سو سالہ تقریب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی //اردو صحافت کے دوسوسالہ جشن کی مرکزی تقریب 30 مارچ کو راجدھانی دہلی میں ہوگی جس میں سابق نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری اور سابق مرکزی وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد بطور مہمان شریک ہوں گے، نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں جن دیگر مہمانوں نے شرکت کی منظوری دی ہے، ان میں ’ہند سماچار‘ جالندھر کے ایڈیٹر وجے کمار چوپڑا، پدم شری پروفیسر اخترالواسع، آل انڈیا اردو ایڈیٹرس کانفرنس کے صدر م۔ افضل، ممبر پارلیمنٹ ندیم الحق، سینئر صحافی اور شاعر حسن کمال، پروفیسر شافع قدوائی اور ڈاکٹر سید فاروق کے نام قابل ذکر ہیں۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں معصوم مرادآبادی نے بتایا کہ تقریب میں جدوجہد آزادی کے دوران اردو صحافیوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد کیا جائے گا۔ شرکائے تقریب اردو صحافت کو درپیش موجودہ مسائل اور آزمائشوں پر بھی گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر اردو کے نایاب اور پرانے اخبارات کے نسخوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اردو صحافت کی تاریخ پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔تقریب کے دوران اردو کے کئی بزرگ اور نامور صحافیوں کو’ کارنامہ حیات ایوارڈ ‘ سے سرفراز کیا جائے گا۔ یہ اعزازات اردو صحافت کو وجود بخشنے والے جن صحافیوں کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں ان میں مولوی محمد باقر، پنڈت ہری ہردت، منشی نول کشور، مولانا ابوالکلام آزاد، حسرت موہانی، مولانا محمد علی جوہر، ظفر علی خان، مولانا عبدالماجد دریابادی، محمد عثمان فارقلیط ، عبدالوحید صدیقی، حیات اللہ انصاری، جی ڈی چندن اور نشتر خانقاہی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ کا اجراء  بھی عمل میں آئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اردو صحافت نے ہندوستان میں اپنی صحافت کے آغاز کے فوراً بعد استعمار مخالف جذبات کا اظہار کرنا اور جامع قوم پرستی کو فروغ دینا شروع کر دیا تھا۔ جہاں تک اردو کے پہلے اخبار کا تعلق ہے، یہ ’جامِ جہاں نما‘ تھا جسے کلکتہ سے پنڈت ہری ہر دت نے مارچ 1822 میں شائع کیا تھا۔ جام جہاں نما کے ایڈیٹر پنڈت سدا سکھ لال تھے۔ فرقہ وارانہ تصورات کے برعکس اردو اخبارات کا آغاز ہندؤں نے کیا تھا۔ یہ بھی درست ہے کہ اردو صحافت میں غیر مسلموں کا تعاون مسلمان صحافیوں سے کم نہیں ہے۔ اردو صحافت نے ہندوستان میں اپنی صحافت کے آغاز کے فوراً بعد غیر ملکی حکمرانی کے خلاف اپنے اختلاف کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شیلنگ زدہ علاقہ سرنکوٹ کا دورہ، متاثرین کے مسائل سنے
تازہ ترین
32 سول ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شروع
برصغیر
جنگ بندی پر سوال اٹھانے والوں پر سابق آرمی سربراہ جنرل نروانے کی شدید تنقید ،کہاجنگ کوئی رومانوی بالی وڈ فلم نہیں
تازہ ترین
عمر عبداللہ نے پونچھ ہسپتال میں پاکستانی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

آپریشن سندور کے مقاصد حاصل،9اہداف میں100ملی ٹینٹ ہلاک آج معاہدہ جاری اور برقرار رہنے کی شرائط پر بات ہوگی: ڈی جی ایم او

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

گولی کا جواب گولہ | مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?