حیدرآباد//آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر تلگودیشم سربراہ این چندرابابو نائیڈو 13فروری کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے ۔ 31جنوری سے 13فروری تک پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اس اجلاس میں اے پی کو خصوصی درجہ کا مرکز اعلان کرے ۔چندرابابو نائیڈو نے سیشن کے آخری دن دہلی میں بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا۔