نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی اور ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام جمعہ کو بڑھ کر نئی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر پر اور ممبئی میں 87 روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گئی۔ پٹرول کی قیمت میں آج 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 52 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ تیل کی مارکیٹنگ کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل کارپورشن لمیٹڈ کے مطابق جمعہ کو پٹرول کی قیمت 49 پیسے بڑھ کر دہلی میں 80.00 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 52 پیسے کی برتری سے 72.07 روپے فی لیٹر ہو گیا۔