نئی دہلی//شاہی امام ، جامع مسجد ، دلّی سید احمد بخاری کے زیر صدارت رویت ہلال ( چاند کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ) کے ذریعہ اطلاع کی بنیاد پر کہ بھارت کے مختلف شہروں سے چاند کے دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دلّی ، نئی دلّی میں واقع مرکزی حکومت کے انتظامی دفاتر عید الاضحی کے موقع پر 23 اگست ، کے بجائے اب 22 اگست ، 2018 کو بند رہیں گے۔اس سے قبل14 اگست ، 2018 کو جاری کردہ ریلیز جس میں 23 اگست ، 2018 کو عید الاضحی منائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔