سرینگر //یونائٹڈ سکھ فورم نے دلی میں گرپریت سنگھ کی ہلاکت کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے کر ہلاکت کے خلاف پریس کالونی میں موم بتیاں جلا کر احتجاج کیا ۔سنیچر کی شام سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے پریس کالونی میں جمع ہو کر اس ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دلی پولیس نے پہلے اس واقعہ کو ٹریفک حادثہ قرار دیا تاہم یہ گریریت کو مارنے کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ گرپریت سنگھ ڈپلومہ طالب علم تھا ۔مظاہرہ کر رہے سکھ طبقہ کے لوگوں کے مطابق سرکار کو اس کی چھان بین کرنی چاہئے اور اس قتل میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے ۔ مظاہرین نے اس دوران ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ اس دوران وہاں کینڈل لائٹ احتجاج بھی کیا گیا۔