یواین آئی
نئی دہلی// قومی راجدھانی میں جمعرات کو بھی شدید گرمی جاری رہنے پر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ دارالحکومت دہلی میں آج چوتھے دن بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے پیش نظر محکمہ نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر کوئی بہت ضروری کام ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں اور پینے کا پانی لگاتار لینے کی اپیل کی۔ ان دنوں گرمی اور نمی کا اثر لوگوں کی صحت پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے۔ خاص طور پر بزرگ، بچے اور باہر کام کرنے والے لوگ اس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔محکمہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں شدید گرمی کی لہر 13 جون تک جاری رہے گی۔دریں اثنا، بدھ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.6 ڈگری زیادہ تھا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح 31 سے 73 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے جس سے گرمی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ ان دنوں دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ نے 13 جون کے لیے دہلی میں ‘یلو الرٹ’ جاری کیا ہے۔