عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //دہلی پولیس نے شہر بھر میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور جمعہ کی صبح بھی سیکورٹی چیکنگ جاری رکھی ۔دہلی میں این ایس جی ڈاگ اسکواڈ کے علاوہ بم ڈسپوزل یونٹ تعینات کئے گئے ہیں جو محفوظ تقریب کو یقینی بنانے کیلئے دن کے آغاز سے لے کر رات گئے تک مختلف مقامات پر راج گھاٹ کے اندر اور باہر چیکنگ کر رہے ہیں۔ مقامی پولیس اور بی ایس ایف کے جوان دہلی کی ہر شاہراہ، ہر چوراہے اور ہر نکڑ پر پہرہ دے رہے ہیں جبکہ دہلی کے اندر آنے والی گاڑیوں کے آنے پر روک لگا دی گئی ہے نیز دہلی میں مسافر گاڑیوں کے چلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔البتہ دہلی میٹرو کی آوا جایء جاری رکھی گئی لیکن اسکے اوقات صبح سویرے رکھے گئے ہیں۔دریائے یمنا میں بھی فورسز کا گشت کررہی ہے۔تقریب کے جگہ کی ڈرونز کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے اور کسی بھی مسافر طیارے کو تقریب کے فضائی حدود میں چلنے کی اجازت نہیں ہے۔لڑاکا طیارے دہلی کے آس پاس تیار کی حالت میں رکھے گئے ہیں۔