نئی دہلی//ہفتہ کی صبح دہلی پولیس نے اس وقت بڑی کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا جب اس نے نئی دہلی کے دھولاکنواں سے داعش کے ایک مبینہ جنگجو کو گرفتار کیا۔
دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے مقابلہ کے بعد اس مبینہ جنگجو کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئی ہے۔
اسپیشل برانچ کے ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ اس جنگجو کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ انکاو¿نٹر دھولاکنواں سے قرول باغ کے درمیان رج روڈ پرہوا۔