Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دہلی میں جھلسادینے والی گرمی، لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح

Towseef
Last updated: June 10, 2025 9:38 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//دہلی میں شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 جون کو درجہ حرارت بھلے ہی 43.4 ڈگری سیلسیس درج ہوا لیکن جسم کو 48.9 ڈگری جیسی گرمی محسوس ہوئی۔ اس خطرناک گرمی کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ڈی نے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری رہا اور نمی کی سطح 48 سے 25 فیصد کے درمیان درج کی گئی، جس سے گرمی مزید جھلسانے والی محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں لو کی حالت بنی ہوئی ہے اور کم سے کم 12 جون تک اس موسم سے کوئی خاص راحت نہیں ملنے والی۔ اگلے دو دنوں میں دن کا درجہ حرارت 44 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 28 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 20-30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے گرمی سے راحت نہیں ملے گی۔ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب پہنچ چکا ہے، جس میں ہسار، سرسا، روہتک اور دہلی کا آیا نگر علاقہ شامل ہے۔دہلی میں مسلسل دوسری رات بھی گرم رہی جس سے لوگوں کو نیند میں پریشانی اور تھکاوٹ محسوس ہوئی۔ صحت ماہرین نے بزرگوں، بچوں اور قلب یا سانس کی بیماری والے لوگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے، کیونکہ ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 12 جون سے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اور گرج-چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑ سکتے ہیں، جس سے کچھ وقت کے لیے راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جس کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔بارش کے بعد دہلی میں امس بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے لوگ پھر سے غیر آرام دہ محسوس کر سکتے ہیں۔ وہیں، آلودگی کی سطح بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ مرکزی مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق پیر کو شام چار بجے تک دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 235 درج کیا گیا جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ ماہرین نے صلاح دی ہے کہ شدید گرمی اور آلودگی کے اس خطرناک میل سے بچنے کے لیے لوگ دوپہر کے وقت گھروں میں ہی رہیں اور وافر مقدار میں پانی پئیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین

Related

برصغیر

شیاما پرساد مکھرجی کی کوششوں سے کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ بنا: شاہ

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?