یواین ایس
سرینگر// صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حالیہ دہلی دھماکے میں ڈاکٹروں کے مبینہ ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ دہلی دھماکے میں ڈاکٹروں کا ملوث ہونا تحقیقات کا معاملہ ہے، تحقیقات جاری ہے اور جیسے ہی یہ ختم ہو جائے گا، سب کچھ آپ کے سامنے ہو گا۔سکینہ ایتو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دہلی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔