یواین آئی
نئی دہلی// پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ہفتے کے روز کہا کہ دہلی اسمبلی نے صرف 100 دنوں میں ’نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (نیوا)‘ نافذ کرکے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ دہلی اسمبلی نے صرف 100 دنوں میں نیوا کو نافذ کرکے ایک نیا معیار قائم کیا ہے ۔انہوں نے دہلی اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف 100 دنوں میں نیوا نافذ کرنے کی یہ کوشش پورے ملک میں سب سے تیز اور مؤثر رہی ہے۔انہوں نے اسے دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لیے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی نے ٹیکنالوجی کو اپنا کر قانون سازی میں شفافیت اور کارکردگی کے میدان میں نمایاں پیش رفت دکھائی ہے۔اس موقع پر دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے ’نیشنل لیجسلیٹو انڈیکس‘ تیار کرنے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور سے تعاون کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اشاریہ ایک شفاف اور اعداد و شمار پر مبنی نظام ہوگا، جو ریاستوں کی قانون سازی کی کارکردگی کا جائزہ لے کر صحت مند مسابقت، جوابدہی اور بہتر حکمرانی کو فروغ دے گا۔