Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دہلی اسمبلی انتخابات | اقتدار میں آئے تو راجدھانی دنیا کا ماڈل شہر بنے گا | مودی کادہلی کے عوام سے وعدہ

Towseef
Last updated: January 29, 2025 9:18 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹار پرچارک وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کودارالحکومت دہلی کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی قومی راجدھانی خطہ میں اقتدار میں آتی ہے تو اسے ملک کا ایک ‘ماڈل سٹی بنایا جائے گا۔شمال مشرقی دہلی کے کرتار نگر علاقے میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر مکمل طور پر ناکام رہنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ مودی نے قومی راجدھانی کے ووٹروں کو آپ اور کانگریس دونوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پردے کے پیچھے دونوں پارٹیوں میں ملی بھگت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں میں اس کے اراکین اسمبلی کے خلاف زبردست ناراضگی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کانگریس کو ان علاقوں میں جتوایا جائے جہاں اس کے امیدوار ہار رہے ہیں۔ دونوں الیکشن کے بعد مل کر حکومت بنا سکتے ہیں۔آپ کی حکومت کو ملک کی ایسی واحد حکومت قرار دیا ، جس نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)کو نظر انداز کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ اس نے بدنام ہونے کے خوف سے اپنے کام کے بارے میں سی اے جی کی رپورٹوں کو عوام سے دور رکھا ہے۔ مودی نے اپنی تقریر کا آغاز پریاگ راج میں مونی امواسیہ اسنان کے موقع پر بھگدڑ کے واقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا | 5ضمانتوں کا اعلان،، صفائی کارکنوںکی مستقلی کا وعدہ

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا انتخابی منشور جاری کیا اور دہلی کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ذات پر مبنی سروے کر کے غریبوں کی بہتری کے لیے کام کرے گی اور چھ ماہ کے اندر ایک مضبوط لوک پال بل پاس کرائے گی ۔دہلی پردیش کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کامنشور جاری کرتے ہوئے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا “ہم چاہتے تھے کہ عوام تک یہ پیغام پہنچے کہ کانگریس وہی کرتی ہے جو وہ کہتی ہے۔ یہ گارنٹی صرف پارٹی کی نہیں، عوام کا حق ہے۔ کانگریس نے دہلی کے لیے اپنی پانچ گارنٹیاں بہت پہلے دی ہیں، جو پوری ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت نے سب سے پہلے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کو لاگو کیا۔ انہوں نے کہا کہ گارنٹی کا مطلب ہے کہ اگر حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ہم نے دہلی کے لوگوں کے مسائل سن کر اپنا منشور تیار کیا ہے۔

سندھی برادری کابی جے پی کی حمایت کا اعلان

یو این آئی

نئی دہلی//سندھو سماج دہلی نے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اورنئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ بانسوری سوراج کی موجودگی میں راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار امنگ بجاج کی حمایت کے لئے ایک مباحثہ کا اہتمام کیا،جس میں سندھی برادری اور دیگر برادریوں کی سینکڑوں نامور شخصیات موجود تھیں ۔ سندھی سماج دہلی (رجسٹرڈ)کے جگدیش ناگرانی، جنرل سکریٹری نریش کمار بیلانی، اشوک لالوانی، صدر سندھی کونسل آف انڈیا(نارتھ انڈیا)، وجے اسرانی، صدر پروگریسو سندھی سماج، وغیرہ کے کئی سربراہان نے امنگ بجاج کو بڑے فرق سے فتح یاب ہونے کا یقین دلایا۔اس موقع پر سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ)کے جنرل سکریٹری نریش بیلانی نے کہا کہ دہلی کے اس اسمبلی الیکشن میں سندھی برادری نے تمام بڑی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی تھی کہ اس بار سندھی برادری سے امیدوار بنائیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں نے بے اعتناعی کا مظاہرہ کیا۔ سندھی برادری کی امیدواری کو قبول نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سندھی برادری کے رہنمائوں نے فیصلہ کیا کہ اس الیکشن میں سندھی برادری 10سندھی اکثریتی علاقوں سے آزاد امیدوار میدان میں اتارے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان
برصغیر
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025
برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?