منجا کوٹ //فوج کی جانب سے منجا کوٹ تحصیل کے سرحدی علاقہ دھیری رلیوٹ میں ایک پروگرام منعقد کر کے معذور افراد میں ’ویل چیئرز‘ودیگر ساز و سامان تقسیم کرنے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس آفیسران کیساتھ ساتھ سکول پرنسپل ،سٹاف ممبران علاقہ کے معززین و پنچایتی اراکین نے شرکت کی ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ علاقہ میں معذور افراد کی سہولیت کیلئے ان سے رجوع کیا گیا تھا جس کے بعد فوجی آفیسران نے لدھیانہ کی بھارتی وکاس پرشد نامی ایک تنظیم کیساتھ رابطہ کیا جس کے بعد مذکورہ علاقہ کے معززین کو ویل چیئرز و دیگر ساز و سامان فراہم کیا گیا ۔