پلیکیل/ اوپنر شکھر دھون (119) اور لوکیش راہل (85) کی اہم اننگز کی بدولت ہندستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 329 رن کا تسلی بخش اسکور بنا لیا ہے ۔دھون اور راہل نے ٹیم کو صبح کے سیشن میں اچھی شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لئے 188 رن کی مضبوط شراکت کی۔لیکن باقی سیشن میں سری لنکاکے اسپنروں کی اسپن کے سامنے مڈل آرڈر کے بلے باز جدوجہد کرنے کے لیے مجبور ہو گئے اور دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 90 اوورز میں چھ وکٹ گنوا کر 329 رنز بنا لئے ہیں۔تین میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے پہلے ہی قبضہ کر چکی مہمان ٹیم پلیکیل میں اپنے گزشتہ میچوں کی کارکردگی سے کچھ پیچھے نظر آئی جہاں اس نے گالے اور کولمبو میں اپنی پہلی اننگز میں 600 کا اسکور کھڑا کیا تھا۔اگرچہ بلے بازوں نے دن کے اختتام تک تسلی بخش اسکور بنا لیا۔ دھون نے میچ میں اپنی چھٹی سنچری بنائی جبکہ راہل نے ریکارڈ مسلسل ساتویں نصف سنچری بنائی ۔کپتان وراٹ کوہلی نے 42 رنز اور روی چندرن اشون نے 31 رن کی اہم اننگز کھیلی۔میچ ختم ہونے تک وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا 13 رنز اور ہردک پانڈیا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ہیں۔ہندستان کا لنچ تک ایک بھی وکٹ نہیں نکال سکے سری لنکا کے گیند بازوں نے پھر 141 رنز کے اندر اندر مہمان ٹیم کے چھ وکٹ نکال کر کچھ راحت کی سانس لی۔لیفٹ آرم اسپنر ملنڈا پشپ کمارا میزبان ٹیم کے سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے اور 18 اوور میں 40 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ نکالے ۔آخری ٹیسٹ میں کلین سویپ کے ارادے سے اتری ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے صبح ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا ہی فیصلہ کیا اور گزشتہ میچوں کی طرح اس بار بھی اپنی پہلی اننگز کا آغاز مضبوط بیٹنگ کارکردگی کے ساتھ کیا اور لنچ ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 134 رنز بنا لئے ۔لیکن چائے کے وقفہ ہونے تک اس نے اپنے تینوں اوپننگ آرڈر کے بلے بازوں کو گنوا دیا۔ہندستان نے لنچ کے بعد اپنے تین وکٹ 47 رن کے فرق پر گنوائے ۔صبح سری لنکا کے فیلڈرو ں کی کمزوری کا بھی ہندستانی اوپنروں کو کچھ فائدہ ملا۔دھون کو ایک رن پر ہی جیون دان ملا جبکہ راہل جب 28 کے اسکور پر تھے تب دمتھ کرونارتنے کی گیند پر ان کا ایک خراب شاٹ لاھرو کمارا نے چھوڑ دیا۔اس کے بعد 31 سالہ دھون نے اس جیون دان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 123 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی چھٹی ٹسٹ سنچری اور موجودہ دورے پر دوسری سنچری ہے ۔وہیں دوسرے سرے پر راہل نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور 135 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے لگا کر 85 رن بنائے ۔راہل کو ملنڈا پشپ کمارا نے کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو 188 کے اسکور پر پہلا جھٹکا دیا۔اس کے بعد دھونی بھی بہت دیر تک نہیں ٹکے اور پشپ کمارا نے ہی کپتان دنیش چنڈیمل کے ہاتھوں انہیں آؤٹ کر دیا۔دھون اور راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 188 رنز کی بہترین سنچری شراکت کی۔راہل نے اس میچ میں 85 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی جو ان کی ٹیسٹ میں مسلسل ساتویں نصف سنچری بھی ہے ۔