نئی دہلی/انڈین پریمیئر لیگ میں خراب فارم سے گزر رہے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی حمایت کرتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کرکٹر شین وار ن نے کہا ہے کہ ہندستانی کھلاڑی کو کسی کو اب کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔وارن نے سوشل ویب سائٹ پر دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر نے کہا "ایم ایس دھونی کو کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ کھیل کے ہر فارمیٹ میں ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔ ایم ایس دھونی ایک عظیم کپتان ہیں جو سب کے لئے ایک نظیر بھی ہیں۔ "وکٹ کیپر بلے باز دھونی کو آئی پی ایل کے موجودہ دسویں ایڈیشن میں پنے فرنچائزز نے کپتانی سے ہٹا دیا تھا اور آسٹریلیائی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو اس بار کپتانی کا ذمہ سونپا گیا۔ وہیں فرنچائزز کے مالک کے بھائی نے کچھ دنوں پہلے اسمتھ کی کپتانی اور دھونی سے بہتر بتاتے ہوئے تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی کے پرستار کو ناراض کر دیا تھا۔