نئی دہلی، 20 اپریل (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہندو¶ں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ان کے خلاف درج فوجداری مقدمہ خارج کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے فوجداری مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت میں کوئی دم نہیں ہے ۔ آندھرا پردیش کے ایک باشندہ نے دھونی کے خلاف ہندو¶ں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے جوجداری معاملہ درج کرایا تھا۔ دھونی کو ایک اشتہار میں بھگوان وشنو کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جس میں وہ اپنے کئی ہاتھوں میں ان مصنوعات کو لئے ہوئے تھے ، جن مصنوعات کے اشتہار میں وہ نظر آتے ہیں ۔ ان مصنوعات میں جوتے اور کولڈڈرنک بھی شامل تھیں۔یواین آئی