سرینگر// محاذِ آزادی کے صدر محمد اقبال میر اور نائب صدر قطب عالم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں فورسز اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے شہر دیہاتمیںعام شہریوں پر دھونس دبائو، بلا جوازگرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کیا ہے جہاں پولیس جسکو چاہے گرفتا ر کرسکتاہے ، مار سکتا ہے ۔ ظلم اور جبر میں پسے ہوئے لوگوں کی حق و انصاف پر مبنی آواز کو دبانے کے لئے حکومت وقت کے مذموم حربے نہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں نہ آج کامیاب ہونگے۔