جموں//تحصیل بھلوال کی پنچایت دھنوں میں محکمہ بجلی کی ناقص حکمت عملی اور ملازمین کی غفلت کے سبب لوگوں کوزیادہ وولٹیج میں بجلی سپلائی کرنے کے سبب لاکھوں روپے کے نقصان پہنچاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال کی پنچایت دھنوں کے مختلف موضعات میں محکمہ بجلی کے اکھنورڈویژن کے تحت پاورسٹیشن سروٹ سے مہیاکی جاتی ہے لیکن گذشتہ دودنوں میں محکمہ کے اعلیٰ حکام اور اہلکاران کی غفلت کے سبب ہنڈوال سے لوئردھنوں کی طرف جانے والی ایچ ٹی اورایل ٹی لائنیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے درجنوں کنبوں کا موٹریں،انورٹر، فریج،کولر،ٹی ودیگر قسم کابرقی سامان جل کرتباہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے لوگوں کولاکھوں روپے کانقصان ہواہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایاکہدوماہ قبل مقامی ایم ایل اے دویندرسنگھ راناکی موجودگی میں منعقدہوئی تھی جس میں دھنوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے اکھنورڈویژن کے ایکسن اوراے ا ی ای سے مانگ کی تھی کہ ہنڈوال سے لوئردھنوں کوجانے والی ایچ ٹی اورایل ٹی تاریں جوایک دوسرے کے بالکل اوپرہونے کی وجہ سے معمولی سی بارش یا پھرہواچلنے سے آپس میں ٹکراجاتی ہیں جس سے لوگوں کوکئی مرتبہ نقصان ہواہے کی مرمت کی جائے جس کے لئے مذکورہ افسران نے لوگوں کویقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان تاروں کی مرمت کرکے لوگوں کی اس پریشانی کودورکریں گے۔ لوگوں نے کہاکہ محکمہ نے دوماہ گذرنے کے باوجود ان تاروں کی مرمت نہیں کرائی ہے جس کی وجہ سے گذشتہ دوروز کے دوران دھنوں کے درجنوں کنبوں کولاکھوں روپے کانقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایچ ٹی اورایل ٹی تاریں آپس میں جڑجانے سے شارٹ سرکٹ پیداہواجس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں موجود موٹریں، ٹیلی ویژن ، کمپیوٹر ، فریج ،کولر ودیگربرقی سامان جل جانے سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے تئیں شدیدناراضگی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ محکمہ بجلی کے اکھنورڈویژن کے اعلیٰ افسران کی غفلت شعاری سے لوگوں کونقصان پہنچاہے۔متاثرہ لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اوررکن اسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ راناسے لوگوں کوہوئے نقصانات کامعاوضہ دینے اور نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے ٹیم روانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہنڈوال سے لوئردھنوں کوجانے والی ایچ ٹی اورایل ٹی تاروں کی مرمت کامطالبہ کیاہے۔اس بارے میں جب متعلقہ جونیئرانجینئر سے بات کی توانہوں نے کہاکہ آئندہ دوروزمیں تاروں کی مرمت اوران کوبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔