جموں//ضلع جموں کی تحصیل بھلوال کے دھنوں گاﺅں میں سوم ومنگل کی درمیانی شب بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کی ایک واردات میںایک رہائشی مکان جل کرخاکسترہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دھنوں گاﺅں کے محلہ مٹورمیں محمدحسین کے کچے مکان کوبجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پورامکان معہ مال واسباب جل کرراکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا۔ متاثرہ کنبہ کاکہناہے کہ گھرمیں لاکھوں کاسامان اورنقدی بھی جل گئی ہے ۔گاﺅں کے معززین کاکہناہے کہ محمدحسین ایک غریب شخص ہے اورکچا مکان جل جانے کی وجہ سے اس کاکنبہ کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبورہوگیاہے۔معززین نے انتظامیہ اوررکن اسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ راناسے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ کنبہ کے حق میں ریلیف واگذارکرے ۔