سرینگر/ /حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ حزب کی عوامی مقبولیت سے پریشان بھارتی ایجنسیاں حزب کے نام پر جعلی لیٹر پیڈ استعمال کرکے معزز شہریوں کو مخبر اور دیگر الزامات دیکرکنفیوژن پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔خبر ایجنسی سی این ایس کے مطابق حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں حال ہی میں ایک پوسٹر کئی جگہوں پر چسپاں کیا گیا ،جس میں محمد خلیل خان ،مدثر گلزار،شبیر احمد میر،نثار احمد گنائی،محمد خلیل کوکا ،محمد رجب کھانڈے ،فاروق احمد گنائی اور ظہور گلزار کے نام درج کرکے ،انہیں مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔حزب واضح کرنا چا ہتی ہے کہ ان جعلی پوسٹروں کا حزب سے کوئی تعلق نہیں اورحریت پسند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں اور گما شتوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔حزب نے ایسے کئی افراد کو بھی پکڑا جو حزب کے نام پر جعلی پوسٹرچسپاں کرتے ہیں اور چندہ جمع کرنے میں بھی ملوث ہیں ۔